ضلع قمبر-شہدادکوٹ
ضلع قمبر-شہدادکوٹ | |
---|---|
تاریخ تاسیس | 2004 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | قمبر |
تقسیم اعلیٰ | لاڑکانہ ڈویژن |
متناسقات | 27°35′21″N 68°00′00″E / 27.589166666667°N 68°E |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 9034783 |
درستی - ترمیم |
ضلع قمبر-شہدادکوٹ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ عام طور پر اسے صرف ضلع قمبر کہا جاتا ہے لیکن اس کا باضابطہ نام ضلع قمبر-شہدادکوٹ ہے۔
اسے 2004ء میں ضلع لاڑکانہ سے الگ کر کے ضلعی حیثیت دی گئی تھی۔ نئے ضلع نام ضلع شہدادکوٹ رکھا گیا جس پر قمبر کے باسیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے، جس کو قابو کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا۔ نتیجتاً چند جانوں کا ضیاع ہوا اور یہ معاملہ مزید گمبھیر ہو گیا۔ بالآخر حکومت نے ضلع کا نام قمبر-شہدادکوٹ رکھ کر اس معاملے کو حل کر دیا۔ ضلع کا صدر مقام قمبر شہر ہے۔
محل وقوع
[ترمیم]ضلع قمبر-شہدادکوٹ سندھ کے شمال مغربی علاقے میں واقع ہے جس کے شمال اور شمال مغرب میں کیرتھر کا پہاڑی سلسلہ واقع ہے جو اسے صوبہ بلوچستان سے جدا کرتا ہے۔ ضلع جیکب آباد شمال مشرق جبکہ ضلع لاڑکانہ مشرق میں واقع ہے۔ قمبر-شہدادکوٹ کے جنوب میں ضلع دادو واقع ہے۔
انتظامی تقسیم
[ترمیم]یہ ضلع انتظامی طور پر 7 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "صفحہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 نومبر 2024ء
- ↑ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ